الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
110. بَابُ خُرُوجِ النَّارِ
آگ کا نکلنا
حدیث نمبر: 12604
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَأَلَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَثَانِ مَا قَدِمَ فَقَالَ: أَيْنَ حُبْسُ سَيْلٍ؟ قُلْنَا: لَا نَدْرِي. فَمَرَّ بِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَقُلْتُ: مِنْ أَيْنَ جِئْتَ؟ فَقَالَ: مِنْ حُبْسِ سَيْلٍ. فَدَعَوْتُ بِنَعْلِي، فَانْحَدَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ سَأَلْتَنَا عَنْ حُبْسِ سَيْلٍ، فَقُلْنَا: لَا عِلْمَ لَنَا بِهِ، وَإِنَّهُ مَرَّ بِي هَذَا الرَّجُلُ، فَسَأَلْتُهُ، فَزَعَمَ أَنَّ بِهِ أَهْلَهُ. فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَيْنَ أَهْلُكَ؟". قَالَ: بِحُبْسِ سَيْلٍ. قَالَ:" أَخْرِجْ أَهْلَكَ مِنْهَا، فَإِنَّهُ يُوشِكُ أَنْ يَخْرُجَ مِنْهَا نَارٌ تُضِيءُ أَعْنَاقَ الْإِبِلِ بِبُصْرَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عاصم بن عدی انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کے کچھ ہی عرصے بعد آپ نے ہم سے دریافت کیا: حبس سیل کہاں ہیں؟ ہم نے جواب دیا: ہمیں نہیں معلوم، پھر بنو سلیم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص میرے پاس سے گزرا، میں نے دریافت کیا: تم کہاں سے آئے ہو، اس نے بتایا: حبس سیل سے۔ میں نے اپنا جوتا منگوایا اور جلدی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہم سے حبس سیل کے بارے میں دریافت کیا تھا، تو ہم نے یہ عرض کی تھی کہ ہمیں اس کے بارے میں علم نہیں ہے، ابھی میرے پاس سے ایک شخص گزرا، میں نے اس سے دریافت کیا تو اس کا یہ کہنا ہے کہ وہ وہاں کا رہنے والا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے اس بارے میں دریافت کیا اور فرمایا: تمہارے گھر والے کہاں ہیں؟ اس نے جواب دیا: حبس سیل کے مقام پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے اہل خانہ کو وہاں سے نکال دو کیونکہ عنقریب وہاں سے ایک آگ نکلے گی، جس کے ذریعے بصریٰ میں موجود اونٹوں کی گردنیں روشن ہو جائیں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12604]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12604]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12604 in Urdu