الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ تَوْقِيرِ الْكَبِيرِ وَرَحْمَةِ الصَّغِيرِ
بڑے کی تعظیم کرنا اور چھوٹے پر مہربانی کرنا
حدیث نمبر: 12616
وَعَنْهُ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، إِذْ أُتِيَ بِقَدَحٍ فِيهِ شَرَابٌ، فَنَاوَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا عُبَيْدَةَ، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: أَنْتَ أَوْلَى بِهِ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ:" خُذْ". فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ الْقَدَحَ، قَالَ لَهُ قَبْلَ أَنْ يَشْرَبَ: خُذْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ. فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اشْرَبْ، فَإِنَّ الْبَرَكَةَ مَعَ أَكَابِرِنَا، فَمَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيُجِلَّ كَبِيرَنَا، فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدٍ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدٍ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے آپ کے کچھ اور اصحاب بھی تھے، اسی دوران ایک پیالہ لایا گیا جس میں مشروب تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پیالہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کی طرف بڑھایا، سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لے لو، سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے پیالہ لے لیا اور پینے سے پہلے انہوں نے پھر آپ کی خدمت میں گزارش کی، اے اللہ کے نبی! آپ لے لیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پیو کیونکہ برکت ہمارے بڑوں کے ساتھ ہے، جو شخص ہمارے چھوٹے پر مہربانی نہیں کرتا اور ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12616]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12616]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7895)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12616 in Urdu