الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ إِكْرَامِ الْكَرِيمِ
معزز شخص کی عزت افزائی کرنا
حدیث نمبر: 12621
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ دَخَلَ الْبَيْتَ وَهُوَ مَمْلُوءٌ، فَلَمْ يَجِدْ مَجْلِسًا، فَرَمَى إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِزَارِهِ أَوْ بِرِدَائِهِ وَقَالَ:" اجْلِسْ عَلَى هَذَا". فَأَخَذَهُ، فَقَبَّلَهُ وَضَمَّهُ إِلَيْهِ، وَقَالَ: أَكْرَمَكَ اللَّهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا أَكْرَمْتَنِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ایک گھر میں داخل ہوئے جو لوگوں سے بھرا ہوا تھا، انہیں بیٹھنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ملی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر ان کی طرف پھینکی اور فرمایا: اس پر بیٹھ جاؤ، انہوں نے اسے لیا اس کو بوسہ دیا، اسے اپنے ساتھ لگایا اور عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ آپ کو عزت دے، جس طرح آپ نے میری عزت افزائی کی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کسی قوم کا معزز فرد تمہارے پاس آئے تو تم اس کی عزت افزائی کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12621]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1959)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5412»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12621 in Urdu