الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّفْقِ
نرمی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12655
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَأَنَّى أَصَابَ أَوْ كَادَ، وَمَنْ عَجَّلَ أَخْطَأَ أَوْ كَادَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ وَهُوَ مُقَارِبُ الْحَالِ وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَابْنُ لَهِيعَةَ فِيهِ ضَعْفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ جَابِرٍ وَأَنَسٍ فِي الْبَيْعِ فِي السَّمَاحَةِ فِي الْبَيْعِ.

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اطمینان سے کام کرتا ہے وہ نتیجہ تک پہنچ جاتا ہے یا اس کے قریب پہنچ جاتا ہے، اور جو شخص جلدبازی کرتا ہے وہ غلطی کرتا ہے یا اس کے قریب پہنچ جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے اپنے استاد بکر بن سہل کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ وہ مقارب الحال ہے امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس میں بھی ضعف پایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث گزر چکی ہے، جو خرید و فروخت کرتے ہوئے نرمی کرنے سے متعلق ہے، اور کتاب البیوع میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12655]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12655 in Urdu