الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ
اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12691
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّمَا عَلَى رُءُوسِنَا الطَّيْرُ، مَا يَتَكَلَّمُ مِنَّا مُتَكَلِّمٌ، إِذْ جَاءَهُ نَاسٌ فَقَالُوا: مَنْ أَحَبُّ عِبَادِ اللَّهِ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى؟ قَالَ:" أَحْسَنُهُمْ أَخْلَاقًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، یوں لگتا تھا جیسے ہمارے سروں پر پرندے موجود ہیں، ہم میں سے کوئی شخص کلام نہیں کر رہا تھا، اسی دوران کچھ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ کے نزدیک اللہ کے بندوں میں سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کے اخلاق سب سے زیادہ اچھے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12691]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12691]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (369) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (475 و 470 و 471)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8267، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6376، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5199/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12691 in Urdu