🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ الْأَسْمَاءِ وَمَا جَاءَ فِي الْأَسْمَاءِ الْحَسَنَةِ
ناموں کا بیان اور اچھے ناموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12832
وَعَنْ أَبِي حَدْرَدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ يَسُوقُ إِبِلَنَا هَذِهِ؟" - أَوْ:" مَنْ يُبَلِّغُ إِبِلَنَا هَذِهِ؟" - فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟" قَالَ: فُلَانٌ. قَالَ:" اجْلِسْ". ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ: أَنَا. قَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: نَاجِيَةُ. قَالَ:" أَنْتَ لَهَا، فَسُقْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ أَحْمَدَ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ عَمِّهِ، وَلَمْ أَرَ فِيهِمَا جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوحدرد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کون ہمارے ان اونٹوں کو ہانک کر لے جائے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کون ہمارے اونٹوں کو (منزل مقصود تک) پہنچائے گا، تو ایک صاحب کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: فلاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ۔ پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: میں ایسا کر دوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ناجیہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کام کرو گے، تم انہیں لے جاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے أحمد بن بشیر کے حوالے سے اس کے چچا سے نقل کی ہے، اور میں نے ان دونوں کے بارے میں کوئی جرح یا کوئی تعدیل نہیں پائی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12832]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (353/22)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7802»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12832 in Urdu