🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. بَابُ مَا جَاءَ فِي اسْمِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكُنْيَتِهِ
نبی اکرم ﷺ کے نام اور آپ کی کنیت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12841
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنَ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: نَظَرَ عُمَرُ إِلَى ابْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ - وَكَانَ اسْمُهُ مُحَمَّدًا - وَرَجُلٌ يَقُولُ لَهُ: فَعَلَ اللَّهُ بِكَ يَا مُحَمَّدُ. فَسَمَّاهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ، فَأَرْسَلَ إِلَى بَنِي طَلْحَةَ وَهُمْ سَبْعَةٌ، سَيِّدُهُمْ وَكَبِيرُهُمْ مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ فَغَيَّرَ أَسْمَاءَهُمْ، فَقَالَ مُحَمَّدٌ: أُذَكِّرُكَ اللَّهَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَوَاللَّهِ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّانِي. فَقَالَ: قُومُوا، فَلَا سَبِيلَ إِلَى شَيْءٍ سَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عبدالحمید کے بیٹے کی طرف دیکھا، اس کا نام محمد تھا، اور وہ شخص اس سے یہ کہہ رہا تھا: اے محمد! اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ یہ کرے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا نام عبدالرحمن رکھ دیا، پھر انہوں نے بنو طلحہ کو پیغام بھیجا، وہ سات افراد تھے، ان سب کے سردار اور ان سب کے بڑے محمد بن طلحہ تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے نام تبدیل کیے، تو محمد بن طلحہ نے کہا: اے امیرالمؤمنین میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں (کہ آپ ایسا نہ کریں) کیونکہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا یہ نام رکھا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اٹھ جاؤ! کیونکہ جس کا نام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تجویز کیا ہو اسے (تبدیل کرنے کی) کوئی صورت نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں اور امام أحمد نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12841]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/19) أخرجه احمد فى المسند (216/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12841 in Urdu