الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ
نام تبدیل کر دینا، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12863
وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَمِعَ اسْمًا قَبِيحًا غَيَّرَهُ، فَمَرَّ عَلَى قَرْيَةٍ يُقَالُ لَهَا: عُفْرَةٌ فَسَمَّاهَا:" خُضْرَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی برا نام سنتے تھے، تو آپ اسے تبدیل کر دیتے تھے ایک مرتبہ آپ کا گزر ایک بستی سے ہوا جس کا نام عفرہ (یعنی بانجھ یا بنجر) تھا، تو آپ نے اس کا نام خضرہ (یعنی سرسبز و شاداب) رکھ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12863]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (349)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12863 in Urdu