🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ
نام تبدیل کر دینا، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12869
وَعَنْهُ قَالَ:
لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟". قُلْتُ: حَرْبًا قَالَ:" بَلْ هُوَ حَسَنٌ". قَالَ: فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَيْنُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا. فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟". قُلْتُ: حَرْبًا. قَالَ:" بَلْ هُوَ حُسَيْنٌ". فَلَمَّا وُلِدَ الثَّالِثُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا. فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟". قُلْتُ: حَرْبًا. قَالَ:" بَلْ هُوَ مُحْسِنٌ". ثُمَّ قَالَ:" سَمَّيْتُهُمْ بِأَسْمَاءِ وَلَدِ هَارُونَ، بِشْرٌ وَبَشِيرٌ وَمُبَشِّرٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" سَمَّيْتُهُمْ بِأَسْمَاءِ وَلَدِ هَارُونَ: جَبْرٌ وَجُبَيْرٌ وَمُجْبَرٌ".
وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حسن پیدا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: تم میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ میں نے جواب دیا: حرب، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں بلکہ یہ حسن ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حسین پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے فرمایا: تم میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ میں نے جواب دیا: حرب تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں بلکہ یہ حسین ہے، جب تیسرا بیٹا پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے فرمایا: میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ میں نے عرض کی: حرب، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ یہ محسن ہے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میں ان کے نام سیدنا ہارون علیہ السلام کے بیٹوں کے نام پر بشر، بشیر اور مبشر رکھتا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں ان کے نام سیدنا ہارون علیہ السلام کے بیٹوں کے نام پر جبر، جبیر اور مجبر رکھتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے امام أحمد اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ہانی بن ہانی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12869]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1997) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2773 و 2774) أخرجه احمد فى المسند (769 و 953)، أخرجه مسند أحمد برقم: 771، وأخرجه مسند البزار برقم: 742، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2773»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12869 in Urdu