🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. بَابٌ فِيمَنْ عَطَسَ فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ
اس شخص کا بیان جو چھینکتا ہے، اور اللہ تعالیٰ حمد کا بیان نہیں کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12910
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:
عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَدُهُمَا أَشْرَفُ مِنَ الْآخَرِ، فَعَطَسَ الشَّرِيفُ فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ، فَلَمْ يُشَمِّتْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَطَسَ الْآخَرُ، فَحَمِدَ اللَّهَ، فَشَمَّتَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قَالَ: فَقَالَ الشَّرِيفُ: عَطَسْتُ عِنْدَكَ فَلَمْ تُشَمِّتْنِي، وَعَطَسَ هَذَا عِنْدَكَ فَشَمَّتَّهُ؟ قَالَ: فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا ذَكَرَ اللَّهَ فَذَكَرْتُهُ، وَأَنْتَ نَسِيتَ اللَّهَ فَنَسِيتُكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رِبْعِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود دو افراد کو چھینک آئی، ان میں سے ایک شخص دوسرے سے نمایاں حیثیت رکھتا تھا، نمایاں حیثیت رکھنے والے شخص نے چھینکا تو اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان نہیں کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب بھی نہیں دیا، دوسرے شخص نے چھینکا، اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیا (یعنی جوابی دعا دی) تو اس نمایاں حیثیت کے شخص نے کہا: میں نے آپ کے پاس چھینکا لیکن آپ نے مجھے جواب نہیں دیا، لیکن اس شخص نے آپ کے پاس چھینکا تو آپ نے اسے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص نے اللہ کا ذکر کیا تھا تو میں نے اس کا ذکر کیا اور تم اللہ تعالیٰ (کا ذکر کرنا) بھول گئے تھے، تو میں بھی تمہیں بھول گیا (یعنی میں نے تمہیں تمہارے حال پر چھوڑ دیا)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ربعی بن ابراہیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12910]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1402) اخرجه احمد فى المسند (328/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8146، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7763، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1402»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 12910 in Urdu