🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُلُوسِ وَكَيْفِيَّتِهِ وَخَيْرِ الْمَجَالِسِ
بیٹھنے، اس کی کیفیت، اور سب سے بہتر محفل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12922
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" اتَّقُوا هَذِهِ الْمَذَابِحَ". يَعْنِي الْمَحَارِيبَ.
قُلْتُ: الْمَحَارِيبُ صُدُورُ الْمَجَالِسِ. كَذَلِكَ ذَكَرَهُ ابْنُ الْأَثِيرِ فِي مَادَّةِ: حَرَبَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ فِي رِوَايَتِهِ، عَنِ الْأَعْمَشِ وَلَيْسَ هَذَا مِنْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ان مذابح سے بچنے کی کوشش کرو۔ راوی کہتے ہیں: اس سے مراد محاریب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں محاریب سے مراد محفل میں نمایاں حیثیت کی جگہ (یعنی محفل میں صاحب صدر کی جگہ ہے) ابن اثیر نے حرب کے مادہ میں اسی طرح اس کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغرا ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابن مدینی نے اسے اس روایت میں ضعیف قرار دیا ہے، جو یہ اعمش سے نقل کرتا ہے، اور
یہ روایت ان روایات میں سے ایک نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12922]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 12922 in Urdu