🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
101. بَابٌ فِي سَلَامَةِ الصَّدْرِ مِنَ الْغِشِّ وَالْحَسَدِ
سینے کا کھوٹ اور حسد سے سلامت ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13049
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَدَخَلَ سَعْدٌ، قَالَ ذَلِكَ فِي ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، كُلُّ ذَلِكَ يَدْخُلُ سَعْدٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ الرَّقَاشِيُّ، قَالَ الْعَقِيلِيُّ: لَا يُتَابَعُ حَدِيثُهُ، قُلْتُ: لَا أَدْرِي أَيُّ حَدِيثٍ عَنَى هَذَا أَوْ غَيْرَهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”تمہارے سامنے ایک جنتی شخص آئے گا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ آئے، تین دن تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی اور ہر مرتبہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ ہی آئے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن قیس رقاشی ہے عقیلی بیان کرتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی جاتی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کون سی حدیث مراد لی ہے؟ صرف یہی حدیث ہے یا اس کے علاوہ کوئی اور حدیث ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13049]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1982)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5836»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13049 in Urdu