الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
110. بَابُ لَا فَضْلَ لِأَحَدٍ عَلَى أَحَدٍ إِلَّا بِالتَّقْوَى
کسی شخص کو کسی دوسرے پر فضیلت حاصل نہیں ہے البتہ تقویٰ کا معاملہ مختلف ہے
حدیث نمبر: 13076
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنَّ أَنْسَابَكُمْ هَذِهِ لَيْسَتْ بِسِبَابٍ عَلَى أَحَدٍ، وَإِنَّمَا أَنْتُمْ وَلَدُ آدَمَ، طَفُّ الصَّاعِ لَمْ تَمْلَؤْهُ. لَيْسَ لِأَحَدٍ فَضْلٌ عَلَى أَحَدٍ إِلَّا بِالدِّينِ أَوْ عَمَلٍ صَالِحٍ، حَسْبُ الرَّجُلِ أَنْ يَكُونَ فَحَّاشًا بَذِيئًا بَخِيلًا جَبَانًا".

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمہارے یہ نسب اس لائق نہیں ہیں کہ تم ان کی وجہ سے کسی کو برا کہو، تم لوگ سیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد ہو، صاع میں ایسی کمی جس ک تم بھر نہیں سکتے (یعنی ہر انسان میں کوئی کمی کوتاہی ہوتی ہے) کسی شخص کو کسی دوسرے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے، البتہ دین یا نیک عمل کے حوالے سے فضیلت کا معاملہ مختلف ہے، اور آدمی کے لئے (برا ہونے کے لئے) اتنا ہی کافی ہے کہ وہ فحش کلام کرنے والا، بدزبان، کنجوس یا بزدل ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13076]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16862»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن الحدیث حسن لغیرہ
Majma al-Zawa'id Hadith 13076 in Urdu