الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. بَابُ الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ
ارواح گروہوں کی شکل میں ہوتی ہیں ان میں سے جو متعارف ہوں ان میں الفت ہوتی ہے
حدیث نمبر: 13102
وَعَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ: كَانَتِ امْرَأَةٌ بِمَكَّةَ مَزَّاحَةً، فَنَزَلَتْ عَلَى امْرَأَةٍ شَبَهًا لَهَا، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: صَدَقَ حِبِّي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". قَالَ: وَلَا أَعْلَمُ إِلَّا قَالَ فِي الْحَدِيثِ: وَلَا تعْرِفُ تِلْكَ الْمَرْأَةَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرہ بنت عبدالرحمن بیان کرتی ہیں: مکہ میں ایک خاتون تھی جن کے مزاج میں مزاح کا عنصر تھا، وہ اپنے جیسی ایک خاتون کے ہاں مہمان کے طور پر ٹھہری، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے فرمایا: میرے محبوب نے سچ فرمایا تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ارواح (عالم ارواح میں) مختلف گروہوں کی شکل میں رہتی ہیں، جو ان میں سے (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے آشنا ہوتی ہیں وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں، اور جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے ناآشنا ہوتی ہیں وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے لاتعلق ہوتی ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ وہ خاتون اس دوسری خاتون سے پہلے سے واقف نہیں تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13102]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13102]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4381)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5582»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13102 in Urdu