الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
127. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالنَّمِيمَةِ
غیبت کرنے اور چغلی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13142
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: صَلَّيْنَا الظُّهْرَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا انْفَتَلَ مِنْ صَلَاتِهِ، أَقْبَلَ عَلَيْنَا غَضْبَانَ، فَنَادَى بِصَوْتٍ أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي أَجْوَافِ الْخُدُورِ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ مَنْ أَسْلَمَ فَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قَلْبِهِ، لَا تَذُمُّوا الْمُسْلِمِينَ وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ تَطَلَّبَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ هَتَكَ اللَّهُ سِتْرَهُ، وَأَبْدَى عَوْرَتَهُ، وَلَوْ كَانَ فِي سِتْرِ بَيْتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ وَقَالَ بَدَلَ:" لَا تَذُمُّوا الْمُسْلِمِينَ":" لَا تُؤْذُوا الْمُسْلِمِينَ"، وَفِيهِ رُمَيْحُ بْنُ هِلَالٍ الطَّائِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِي تُمَيْلَةَ يَحْيَى بْنِ وَاضِحٍ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ظہر کی نماز ادا کی، جب آپ نماز پڑھ کے فارغ ہوئے، تو آپ غصے کے عالم میں ہماری طرف متوجہ ہوئے اور بلند آواز میں آپ نے ارشاد فرمایا: جو آواز گھروں میں موجود خواتین تک بھی جا رہی تھی، آپ نے فرمایا: ”اے وہ گروہ جس نے اسلام قبول کر لیا ہے لیکن ایمان اس کے دل میں داخل نہیں ہوا ہے، تم لوگ مسلمانوں کی مذمت نہ کرو، ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے پردے کو پھاڑ دے گا اور اس کے پوشیدہ معاملے کو ظاہر کر دے گا، خواہ وہ اپنے گھر کے پردے میں موجود ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ ”تم مسلمانوں کی مذمت نہ کرو“ اس کی جگہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم مسلمانوں کو اذیت نہ پہنچاؤ۔“ اس کی سند میں ایک راوی رمیح بن ہلال طائی ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ ابوتمیلہ یحیی بن واضح کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13142]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ ”تم مسلمانوں کی مذمت نہ کرو“ اس کی جگہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم مسلمانوں کو اذیت نہ پہنچاؤ۔“ اس کی سند میں ایک راوی رمیح بن ہلال طائی ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ ابوتمیلہ یحیی بن واضح کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13142]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1155)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1155، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2957»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13142 in Urdu