الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَلَى سَطْحٍ بِغَيْرِ تَحْجِيرٍ أَوْ رَكِبَ الْبَحْرَ عِنْدَ ارْتِجَاجِهِ
اس شخص کا بیان جو اطراف میں دیوار (یعنی منڈیر) کے بغیر والی چھت پر سو جائے یا سمندر میں طغیانی کے وقت سمندر کا سفر کرے
حدیث نمبر: 13177
عَنِ ابْنِ عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَزَوْنَا نَحْوَ فَارِسٍ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَاتَ فَوْقَ بَيْتٍ لَيْسَ لَهُ إِجَارٌ، فَوَقَعَ فَمَاتَ، بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ، وَمَنْ رَكِبَ الْبَحْرَ عِنْدَ ارْتِجَاجِهِ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْقَاسِمِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
ابوعمران جونی بیان کرتے ہیں: ایک صحابی نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے ہم اس وقت فارس کی سمت ایک جنگ میں حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص گھر کی ایسی چھت پر سوئے جس کے کنارے اونچے نہ ہوں اور پھر وہ گر کے مر جائے، تو اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے اور جو شخص سمندر میں طغیانی کے وقت سمندری سفر کرے اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد ابراہیم بن قاسم کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13177]
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد ابراہیم بن قاسم کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13177]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (79/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20224»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13177 in Urdu