الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
144. بَابٌ فِي الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ
خواتین کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں اور مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی خواتین کا بیان
حدیث نمبر: 13202
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْبَعَةٌ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَمَّنَتِ الْمَلَائِكَةُ: رَجُلٌ جَعَلَهُ اللَّهُ ذَكَرًا فَأَنَّثَ نَفْسَهُ وَتَشَبَّهَ بِالنِّسَاءِ، وَامْرَأَةٌ جَعَلَهَا اللَّهُ أُنْثَى فَتَذَكَّرَتْ وَتَشَبَّهَتْ بِالرِّجَالِ، وَالَّذِي يُضِلُّ الْأَعْمَى، وَرَجُلٌ حَصُورٌ، وَلَمْ يَجْعَلِ اللَّهُ حَصُورًا إِلَّا يَحْيَى بْنَ زَكَرِيَّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار قسم کے لوگوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ہے اور فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں، ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مذکر بنایا ہے، اور وہ اپنے آپ کو مؤنث بنائے اور خواتین کے ساتھ مشابہت اختیار کرے، ایک وہ عورت جسے اللہ تعالیٰ نے مؤنث بنایا ہو اور وہ خود کو مذکر بنائے اور مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرے، اور وہ شخص جو کسی نابینا کو گمراہ کر دے اور وہ شخص جو عورتوں سے لاتعلق رہتا ہو، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے صرف سیدنا یحیی بن زکریا علیہما السلام کو ایسا بنایا ہے کہ وہ عورتوں سے لاتعلق رہیں“ (یعنی شادی نہ کریں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید الہانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13202]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید الہانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13202]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7827)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7827»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13202 in Urdu