الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. بَابُ مَا جَاءَ فِي وَسْمِ الدَّوَابِّ
جانوروں کو داغ لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13239
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَعِيرٍ قَدْ وُسِمَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ:" لَوْ أَنَّ أَهْلَ هَذَا الْبَعِيرِ عَزَلُوا النَّارَ عَنْ هَذِهِ الدَّابَّةِ". فَقُلْتُ: لَأَسِمَنَّ فِي أَبْعَدِ مَكَانَ مِنْ وَجْهِهَا. قَالَ: فَوَسَمْتُ فِي عَجَبِ الذَّنَبِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَزَادَ فِي أَوَّلِهِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْوَسْمِ أَنْ يُوسَمَ فِي الْوَجْهِ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک اونٹ گزرا، جس کے چہرے پر داغ لگایا گیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس اونٹ والے لوگ اس جانور سے آگ کو الگ کر دیتے تو زیادہ مناسب تھا، راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: میں اس کے چہرے سے سب سے زیادہ دور حصے پر داغ لگایا کروں گا، راوی بیان کرتے ہیں: تو میں نے دم کے قریب ابھرے ہوئے حصے پر نشان لگانا شروع کیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نشان لگانے سے منع کیا ہے یہ کہ چہرے پر نشان لگایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13239]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نشان لگانے سے منع کیا ہے یہ کہ چہرے پر نشان لگایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13239]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2064) اخرجه ابو يعلى فى المسند (651)، أخرجه مسند البزار برقم: 948، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 838، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5506/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13239 in Urdu