الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
157. بَابُ أَوْكُوا الْأَسْقِيَةَ وَأَجِيفُوا الْأَبْوَابَ
مشکیزوں کا منہ باندھ دو اور روازے بند کر دو
حدیث نمبر: 13246
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَجِيفُوا أَبْوَابَكُمْ، وَاكْفِئُوا آنِيَتَكُمْ، وَأَوْكُوا أَسْقِيَتَكُمْ، وَأَطْفِئُوا سُرُجَكُمْ، فَإِنَّهُ لَمْ يُؤْذَنْ لَهُمْ بِالتَّسَوُّرِ عَلَيْكُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ غَيْرَ الْفَرَجِ بْنِ فَضَالَةَ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(رات کو ہونے سے پہلے) اپنے دروازے بند کر دو، اپنے برتن ڈھانپ دو، اپنے مشکیزوں کے منہ بند کر دو، اپنے چراغوں کو بجھا دو، کیونکہ ان کو یہ اجازت نہیں دی گئی کہ وہ (ایسی صورت میں) تم پر حملہ آور ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف فرج بن فضالہ کا معاملہ مختلف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13246]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف فرج بن فضالہ کا معاملہ مختلف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13246]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (262/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21761»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13246 in Urdu