الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
157. بَابُ أَوْكُوا الْأَسْقِيَةَ وَأَجِيفُوا الْأَبْوَابَ
مشکیزوں کا منہ باندھ دو اور روازے بند کر دو
حدیث نمبر: 13252
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ - قَالَ:" إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَكُفُّوا صِبْيَانَكُمْ، فَإِنَّهَا سَاعَةٌ تَنْتَشِرُ فِيهَا الشَّيَاطِينُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے شاید مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جب سورج غروب ہو جائے تو اپنے بچوں کو (گھروں میں) روک لو کیونکہ وہ ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے، جس میں شیاطین پھیل جاتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13252]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13252]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11094)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11094»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13252 in Urdu