الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشِّعْرِ وَالشُّعَرَاءِ
شعر اور شاعروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13298
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ إِبْلِيسَ لَمَّا أُنْزِلَ إِلَى الْأَرْضِ قَالَ: يَا رَبِّ أَنْزَلْتَنِي إِلَى الْأَرْضِ وَجَعَلْتَنِي رَجِيمًا - أَوْ كَمَا ذَكَرَ - فَاجْعَلْ لِي بَيْتًا. قَالَ: بَيْتُكَ الْحَمَّامُ. قَالَ: فَاجْعَلْ لِي مَجْلِسًا. قَالَ: الْأَسْوَاقُ وَمَجَامِعُ الطُّرُقِ. قَالَ: اجْعَلْ لِي طَعَامًا. قَالَ: طَعَامُكَ مَا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ. قَالَ: اجْعَلْ لِي شَرَابًا. قَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ. قَالَ: اجْعَلْ لِي مُؤَذِّنًا. قَالَ: الْمَزَامِيرُ. قَالَ: اجْعَلْ لِي قُرْآنًا. قَالَ: الشِّعْرُ. قَالَ: اجْعَلْ لِي كِتَابًا. قَالَ: الْوَسْمُ. قَالَ: اجْعَلْ لِي حَدِيثًا. قَالَ: الْكَذِبُ. قَالَ: اجْعَلْ لِي مَصَايِدَ. قَالَ: النِّسَاءُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ لِهَذَا طُرُقٌ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب ابلیس کو زمین کی طرف اتارا گیا تو اس نے عرض کی: اے میرے پروردگار تو نے مجھے زمین کی طرف اتار دیا ہے، اور تو نے مجھے مردود بنا دیا ہے، تو میرے لئے کوئی گھر بنا دے! پرودگار نے فرمایا: تمہارا گھر حمام ہو گا، اس نے کہا: تو میرے لئے کوئی مجلس بنا دے، پروردگار نے فرمایا: وہ بازار اور راستے ہوں گے، اس نے کہا: تو میرے لئے کھانا مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: تمہارا کھانا وہ ہو گا جس پر اللہ کا نام ذکر نہیں کیا گیا ہو گا، اس نے کہا: تو میرے لئے مشروب مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: ہر نشہ آور چیز اس نے کہا: تو میرے لئے اعلان کرنے والا مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: آلات موسیقی، اس نے کہا: تو میرے لئے پڑھی جانے والی چیز مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: شاعری، اس نے کہا: تو میرے لے تحریر مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: داغ لگانا، اس نے کہا: تو میرے لئے بات مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: جھوٹ، اس نے کہا: تو میرے لے پھانسنے کے آلات مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: عورتیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے کتاب الایمان میں اس کے مختلف طرق گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13298]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے کتاب الایمان میں اس کے مختلف طرق گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13298]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7837)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7837»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13298 in Urdu