الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشِّعْرِ وَالشُّعَرَاءِ
شعر اور شاعروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13305
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا أَوْ دَمًا، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا هُجِيتُ بِهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا پیٹ پیپ یا خون سے بھر جائے، یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہو گا کہ وہ ایسے اشعار سے بھرا ہو جن کے ذریعے ہجو کی گئی ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13305]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13305]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2056)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2602، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5533»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13305 in Urdu