الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
182. بَابُ هِجَاءِ الْمُشْرِكِينَ
مشرکین کی ہجو کرنا
حدیث نمبر: 13331
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: لَمَّا هَجَانَا الْمُشْرِكُونَ شَكَوْنَا ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" قُولُوا لَهُمْ كَمَا يَقُولُونَ لَكُمْ". قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا نُعَلِّمُهُ إِمَاءَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ. وَزَادَ الطَّبَرَانِيُّ فِيهِ: قَالَ: بَيْنَا رَجُلٌ يُنْشِدُ هِجَاءً لِمُعَاوِيَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَعَمَّارٌ يَسْمَعُهُ، فَقَالَ عَمَّارٌ: الزَّقُّ بِالْعَجُوزَيْنِ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: سُبْحَانَ اللَّهِ، أَيَقُولُ هَذَا؟ أَيَقُولُ هَذَا؟ وَأَنْتُمْ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ لَهُ عَمَّارٌ: اجْلِسْ، فَاسْمَعْ أَوِ اذْهَبْ. ثُمَّ قَالَ عَمَّارٌ: إِنَّا لَمَّا هَجَانَا الْمُشْرِكُونَ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِطُرُقٍ، وَأَحَدُهَا رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب مشرکین نے ہماری ہجو کی، تو ہم نے اس بات کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھی ان کے بارے میں اسی طرح کہو، جس طرح وہ تمہارے بارے میں کہتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: تو مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ ہم لوگ مدینہ منورہ کی کنیزوں کو (مشرکین کی ہجویہ شاعری) سکھایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ امام طبرانی نے اس روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ہجو کے بارے میں شعر سنا رہا تھا، اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اس کو سن رہے تھے، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: ان دونوں بوڑھوں کے پیچھے لگے رہو! تو اس شخص نے ان سے کہا: سبحان اللہ! کیا وہ یہ کہہ رہے ہیں، کیا وہ یہ کہہ رہے ہیں، جبکہ آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ہیں، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تم بیٹھ جاؤ اور سنو، یا چلے جاؤ! پھر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب مشرکین ہماری ہجو کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13331]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2097) اخرجه احمد فى المسند (263/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17850»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13331 in Urdu