🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
182. بَابُ هِجَاءِ الْمُشْرِكِينَ
مشرکین کی ہجو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13333
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُنْشِدُ وَيَقُولُ:
أَلَا هَلْ أَتَى غَسَّانَ عَنَّا وَدُونَهُمْ مِنَ الْأَرْضِ حَرْقٌ حَوْلَهُ يُتَتَبَّعُ تُجَالِدُنَا عَنْ حَرَمِنَا كُلُّ فَحْمَةٍ
كَرِدْفٍ لَهَا فِيهَا الْقَوَانِسُ تَلْمَعُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَا كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ". فَقَالَ كَعْبٌ:
تُجَالِدُنَا عَنْ دِينِنَا كُلَّ فَحْمَةٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَعَمْ يَا كَعْبُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے اور وہ اس وقت یہ اشعار پڑھ رہے تھے: ”خبردار! کیا غسان (قبیلے کے لوگوں) کو ہماری خبر پہنچی ہے، جبکہ ان کے اور ہمارے درمیان ایک وسیع بیابان ہے، جس کے اردگرد راستے تلاش کیے جاتے ہیں، کیا تم ہماری حرمتوں کے حوالے سے ہمارے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے ہو، ہر ایک ٹکڑا یوں ہے جیسے اس کے پیچھے کوئی ہے، جس کے خود کا اوپری حصہ چمک رہا ہے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! اے کعب بن مالک! تو سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: (یعنی انہوں ایک مصرعہ کو تبدیل کر کے یہ پڑھا): ”کیا تم ہمارے دین کے حوالے سے ہمارے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے ہو؟“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اے کعب!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13333]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (97/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 13333 in Urdu