🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. بَابُ جَوَازِ الشِّعْرِ وَالِاسْتِمَاعِ لَهُ
شاعری کا جواز اور اسے سننا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13350
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَسَمِعَ صَوْتَ حَادٍ يَحْدُو فَقَالَ:" مِيلُوا بِنَا إِلَيْهِ". فَقَالَ:" مِمَّنِ الْقَوْمُ؟". قَالُوا: مِنْ مُضَرَ. قَالَ:" وَأَنَا مِنْ مُضَرَ". قَالُوا: إِنَّا أَوَّلُ مَنْ حَدَا. قَالَ:" وَكَيْفَ؟". قَالَ: كَانَ غُلَامٌ لَنَا وَمَعَهُ إِبِلٌ، فَنَامَ فَتَفَرَّقَتِ الْإِبِلُ عَنْهُ، فَجَاءَ صَاحِبُهُ فَضَرَبَهُ عَلَى يَدِهِ، فَجَعَلَ يَقُولُ: وَايَدَاهُ، وَايَدَاهُ فَجَعَلَتِ الْإِبِلُ تَجْتَمِعُ إِلَيْهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَبِيعَةُ بْنُ صَالِحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے اسی دوران آپ نے کسی حدی خوان کو حدی پڑھتے ہوئے سنا، آپ نے فرمایا: ہمیں اس کی طرف لے چلو! آپ نے دریافت کیا: تم لوگوں کا تعلق کس سے ہے، ان لوگوں نے بتایا: مضر سے ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی مضر قبیلے سے تعلق رکھتا ہوں، ان لوگوں نے کہا: ہم نے سب سے پہلے حدی کا آغاز کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کیسے؟ اس شخص نے بتایا: ہمارا ایک غلام تھا، اس کے پاس اونٹ تھے وہ غلام سو گیا، اونٹ اس کو چھوڑ کر ادھر ادھر چلے گئے، غلام کا مالک آیا اور اس کے ہاتھ پر مارا تو غلام نے یہ کہنا شروع کیا: ہائے میرا ہاتھ، ہائے میرا ہاتھ، تو اونٹ آ کر اس کے پاس اکٹھے ہونے لگے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیعہ بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13350]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2113)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13350 in Urdu