الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَحَقِّ الْوَالِدَيْنِ
اچھائی اور والدین کے حق کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13390
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُمَدَّ لَهُ فِي عُمْرِهِ وَيُزَادَ فِي رِزْقِهِ فَلْيَبَرَّ وَالِدَيْهِ وَلِيَصِلْ رَحِمَهُ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا بِرَّ الْوَالِدَيْنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کی عمر میں اضافہ ہو جائے اس کے رزق میں اضافہ ہو جائے، اس کو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے اور رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13390]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13390]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (266/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1961، 5640، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4638، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12988، 13173، 13399»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13390 in Urdu