الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَحَقِّ الْوَالِدَيْنِ
اچھائی اور والدین کے حق کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13396
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ وَمَعَهُ شَيْخٌ فَقَالَ لَهُ:" يَا فُلَانُ مَنْ هَذَا مَعَكَ؟". قَالَ: أَبِي. قَالَ: فَلَا تَمْشِ أَمَامَهُ، وَلَا تَجْلِسْ قَبْلَهُ، وَلَا تَدْعُهُ بِاسْمِهِ، وَلَا تَسْتَسِبَّ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَقَدْ نَقَلَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ أَنَّهُ وُثِّقَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ بْنِ يَزِيدَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس کے ساتھ ایک بوڑھا بھی تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: اے فلاں شخص! تمہارے ساتھ کون ہے؟ اس نے جواب دیا: میرے والد ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کے آگے نہ چلنا اور ان سے پہلے نہ بیٹھنا اور انہیں ان کے نام سے نہ بلانا اور ان کو برا بھلا کہلوانے کا سبب نہ بننا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، جو انہوں نے اپنے استاد علی بن سعید بن بشیر کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ کمزور ہے، ابن دقیق العید نے یہ بات نقل کی ہے کہ اس کی توثیق کی گی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن عرعرہ بن یزید ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13396]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13396 in Urdu