الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَحَقِّ الْوَالِدَيْنِ
اچھائی اور والدین کے حق کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13399
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنِّي أَشْتَهِي الْجِهَادَ وَلَا أَقْدِرُ عَلَيْهِ. قَالَ:" هَلْ بَقِيَ مِنْ وَالِدَيْكَ أَحَدٌ؟". قَالَ: أُمِّي. قَالَ:" فَأَبْلِ اللَّهَ فِي بِرِّهَا، فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ كَانَ لَكَ أَجْرُ حَاجٍّ وَمُعْتَمِرٍ وَمُجَاهِدٍ، فَإِذَا رَضِيَتْ عَنْكَ أُمُّكَ، فَاتَّقِ اللَّهَ وَبِرَّهَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَيْمُونِ بْنِ نَجِيحٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے عرض کی: مجھے جہاد میں حصہ لینے کا شوق ہے اور میں اس کی قدرت نہیں رکھتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے ماں باپ میں سے کوئی باقی ہے؟ اس نے جواب دیا: میری والدہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تم اس خاتون کے ساتھ اچھا سلوک کر کے، اللہ تعالیٰ کو راضی کرو! جب تم ایسا کر لو گے، تو تمہیں حج کرنے والے، عمرہ کرنے والے اور جہاد کرنے والے شخص کی مانند اجر ملے گا، جب تمہاری والدہ تم سے راضی ہوں گی (تو یہ اجر ملے گا) تو تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور (اس) خاتون کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف میمون بن نجیح کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13399]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف میمون بن نجیح کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13399]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (218) أخرجه أبو يعلى فى المسند (2760)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2936، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 197، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5034»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 13399 in Urdu