الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَحَقِّ الْوَالِدَيْنِ
اچھائی اور والدین کے حق کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13407
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي أَهْلًا وَأُمًّا وَأَبًا، فَأَيُّهُمْ أَحَقُّ بِصِلَتِي؟ قَالَ: أُمَّكَ وَأَبَاكَ، وَأُخْتَكَ وَأَخَاكَ، ثُمَّ أَدْنَاكَ أَدْنَاكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ غَيْرِ إِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ.
سیدنا عبداللہ بن سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ میری بیوی بھی ہے، ماں بھی ہے اور باپ بھی ہے، اُن میں سے کون میرے اچھے سلوک کا سب سے زیادہ حق دار ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری ماں، تمہارا باپ، تمہاری بہن، تمہارا بھائی اور پھر درجہ بدرجہ قریبی عزیز۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے اور وہ متروک ہے۔ یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، جو حسن سند کے ساتھ منقول ہے اور اس سند کے علاوہ ہے، جو اس سے پہلے گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13407]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1888 و 1886)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5724»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13407 in Urdu