الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ مِنْهُ فِي الْبِرِّ
(ماں باپ کے ساتھ) اچھا سلوک کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 13411
عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ فِيمَا سَلَفَ مِنَ النَّاسِ انْطَلَقُوا يَرْتَادُونَ لِأَهْلِيهِمْ، فَأَخَذَتْهُمُ السَّمَاءُ، فَدَخَلُوا غَارًا فَسَقَطَ عَلَيْهِمْ حَجَرٌ مُتَجَافٍ حَتَّى مَا يَرَوْنَ [مِنْهُ] خَصَاصَةً، فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: قَدْ وَقَعَ الْحَجَرُ وَعَفَا الْأَثَرُ، وَلَا يَعْلَمُ بِمَكَانِكُمْ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَادْعُوا اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى بِأَوْثَقِ أَعْمَالِكُمْ". قَالَ:" فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمُ: اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّهُ كَانَ لِي وَالِدَانِ، فَكُنْتُ أَحْلِبُ لَهُمَا فِي إِنَائِهِمَا، فَآتِيهِمَا، فَإِذَا وَجَدْتُهُمَا رَاقِدَيْنِ قُمْتُ عَلَى رُءُوسِهِمَا كَرَاهَةَ أَنْ أَرُدَّ سِنَتَهُمَا فِي رُؤُوسِهِمَا، حَتَّى يَسْتَيْقِظَا مَتَى اسْتَيْقَظَا، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي إِنَّمَا فَعَلْتُ ذَلِكَ رَجَاءَ رَحْمَتِكَ وَمَخَافَةَ عَذَابِكَ، فَفَرِّجْ عَنَّا. قَالَ: فَزَالَ ثُلُثُ الْحَجَرِ. وَقَالَ الْآخَرُ: اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي اسْتَأْجَرْتُ أَجِيرًا عَلَى عَمَلٍ يَعْمَلُهُ، فَأَتَانِي يَطْلُبُ أَجْرَهُ وَأَنَا غَضْبَانُ فَزَبَرْتَهُ، فَانْطَلَقَ وَتَرَكَ أَجْرَهُ ذَلِكَ، فَجَمَعْتُهُ وَثَمَّرْتُهُ حَتَّى كَانَ مِنْهُ كُلُّ الْمَالِ، فَأَتَانِي يَطْلُبُ أَجْرَهُ، فَدَفَعْتُ إِلَيْهِ ذَلِكَ كُلَّهُ، وَلَوْ شِئْتُ لَمْ أُعْطِهِ إِلَّا أَجْرَهُ الْأَوَّلَ. اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي إِنَّمَا فَعَلْتُ ذَلِكَ رَجَاءَ رَحْمَتِكَ وَمَخَافَةَ عَذَابِكَ، فَفَرِّجْ عَنَّا. فَزَالَ ثُلُثُ الْحَجَرِ. وَقَالَ الثَّالِثُ: اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّهُ أَعْجَبَتْهُ امْرَأَةٌ، فَجَعَلَ لَهَا جُعْلًا، فَلَمَّا قَدَرَ عَلَيْهَا وَفَّرَ لَهَا نَفْسَهَا وَسَلَّمَهَا جُعْلَهَا. اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي إِنَّمَا فَعَلْتُ ذَلِكَ رَجَاءَ رَحْمَتِكَ وَمَخَافَةَ عَذَابِكَ، فَفَرِّجْ عَنَّا. فَزَالَ الْحَجَرُ وَخَرَجُوا مَعَانِيقَ يَمْشُونَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا كَمَا تَرَاهُ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ كَذَلِكَ وَرَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ مَوْقُوفًا عَلَى أَنَسٍ وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى وَكِلَاهُمَا [رِجَالُهُ] رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پہلے زمانے کے لوگوں میں سے تین افراد روانہ ہوئے، وہ اپنے اہل خانہ کے لئے کچھ (کمانے) کے لیے نکلے تھے، انہیں بارش نے آ لیا، وہ ایک غار میں داخل ہو گئے، ایک پتھر ان پر آ کر گرا، جس نے (غار کے منہ کو بند کر دیا) یہاں تک کہ وہ اس میں سے ایک جھری بھی نہیں دیکھ سکتے تھے، ان میں سے ایک نے دوسروں سے کہا: پتھر گر گیا ہے، نشان مٹ گیا ہے، اب تمہاری جگہ کے بارے میں صرف اللہ تعالیٰ کو علم ہے، تو تم اپنے سب سے زیادہ قابل وثوق عمل کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: اُن میں سے ایک شخص نے کہا: اے اللہ! تو یہ بات جانتا ہے کہ میرے ماں باپ تھے، میں ان کے لئے ان کے برتن میں دودھ دوہ لیا کرتا تھا، ایک مرتبہ میں ان کے پاس آیا اور میں نے ان دونوں کو سوئے ہوئے پایا، تو میں ان کے سرہانے کھڑا رہا، اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے کہ میں ان کی نیند میں خلل ڈالوں، یہاں تک کہ جب انہوں نے بیدار ہونا تھا اس وقت وہ خود ہی بیدار ہوئے، اے اللہ! تو یہ بات جانتا ہے کہ میں نے یہ کام تیری رحمت کی امید رکھتے ہوئے اور تیرے عذاب کا خوف رکھتے ہوئے کیا تھا تو، تو ہمیں کشادگی نصیب فرما! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو پتھر کا ایک تہائی حصہ ہٹ گیا، دوسرے شخص نے کہا: اے اللہ! تو یہ بات جانتا ہے کہ میں نے ایک کام کے لئے ایک مزدور رکھا، جو وہ کام کرتا رہا، پھر وہ اس کا معاوضہ لینے کے لئے میرے پاس آیا، تو میں اس وقت غصے کے عالم میں تھا، میں نے اسے ڈانٹا تو وہ چلا گیا، اس نے اپنے اس کام کا معاوضہ چھوڑ دیا، میں نے اس کام (کے معاوضے) کو اکٹھا کیا اور اسے پیداوار میں لگا دیا، یہاں تک کہ اس سے بہت سا مال بن گیا، پھر وہ ایک مرتبہ وہ اپنا معاوضہ لینے کے لئے میرے پاس آیا تو میں نے وہ ساری چیزیں اس کے حوالے کر دیں، اگر میں چاہتا تو میں اسے صرف مخصوص پہلے والا معاوضہ دے سکتا تھا، اے اللہ! اگر تو یہ جانتا ہے کہ میں نے تیری رحمت کی امید رکھتے ہوئے اور تیرے عذاب کا خوف رکھتے ہوئے یہ کیا تھا تو، تو ہمیں کشادگی عطا فرما! تو پتھر کا ایک تہائی حصہ ہٹ گیا، تیسرے شخص نے کہا: اے اللہ! تو یہ بات جانتا ہے کہ مجھے ایک عورت اچھی لگتی تھی، اس نے اس عورت کے لئے ایک مخصوص معاوضہ مقرر کیا، جب اس عورت پر قدرت حاصل کی، تو وہ اس عورت سے الگ ہو گیا اور اس کا معاوضہ بھی اس کے پاس ہی رہنے دیا (اس شخص نے کہا:) اے اللہ! تو یہ بات جانتا ہے کہ اگر میں نے تیری رحمت کی امید رکھتے ہوئے اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہوئے ایسا کیا تھا تو، تو ہمیں کشادگی نصیب فرما! تو وہ پتھر ہٹ گیا اور وہ لوگ چلتے ہوئے باہر نکل آئے۔“
یہ روایت امام أحمد نے مرفوع روایت کے طور پر نقل کی ہے، جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں، یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، عبداللہ نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13411]
یہ روایت امام أحمد نے مرفوع روایت کے طور پر نقل کی ہے، جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں، یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، عبداللہ نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13411]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1870 و 1868) اخرجه احمد فى المسند (142/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12046، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2461، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7211»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13411 in Urdu