الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ مِنْهُ فِي الْبِرِّ
(ماں باپ کے ساتھ) اچھا سلوک کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 13415
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ انْطَلَقُوا إِلَى حَاجَةٍ لَهُمْ، فَأَوَوْا إِلَى جَبَلٍ، فَسَقَطَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: يَا هَؤُلَاءِ - يَعْنِي بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ - تَفَكَّرُوا فِي أَحْسَنِ أَعْمَالِكُمْ فَادْعُوا اللَّهَ بِهَا، لَعَلَّ اللَّهَ يُفَرِّجُ عَنْكُمْ. فَقَالَ أَحَدُهُمُ: اللَّهُمَّ إِنَّهُ كَانَتْ لِي مَرَّةً صَدِيقَةٌ أُطِيلُ الِاخْتِلَافَ إِلَيْهَا، فَتَرَكْتُهَا مِنْ مَخَافَتِكَ وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِكَ، فَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ ذَلِكَ فَفَرِّجْ عَنَّا. قَالَ: فَانْصَدَعَ الْجَبَلُ عَنْهُمْ حَتَّى طَمِعُوا فِي الْخُرُوجِ، فَلَمْ يَسْتَطِيعُوا الْخُرُوجَ. وَقَالَ الثَّانِي: اللَّهُمَّ إِنَّهُ كَانَ لِي أُجَرَاءُ يَعْمَلُونَ عَمَلًا - أَحْسَبُهُ قَالَ: - فَأَخَذَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ أَجْرَهُ وَتَرَكَ وَاحِدٌ مِنْهُمْ أَجْرَهُ، وَزَعَمَ أَنَّ أَجْرَهُ أَكْثَرُ مِنْ أُجُورِ أَصْحَابِهِ، فَعَزَلْتُ أَجْرَهُ مِنْ مَالِي، حَتَّى كَانَ خَيْرًا وَمَاشِيَةً فَأَتَانِي بَعْدَمَا افْتَقَرَ وَكَبِرَ فَقَالَ: أُذَكِّرُكَ اللَّهَ فِي أَجْرِي، فَأَنَا أَحْوَجُ مَا كُنْتُ إِلَيْهِ، فَانْطَلَقْتُ فَوْقَ بَيْتٍ، فَأَرَيْتُهُ مَا أَنْمَى اللَّهُ لَهُ مِنْ أَجْرِهِ فِي الْمَالِ وَالْمَاشِيَةِ فِي الْغَائِطِ - يَعْنِي فِي الصَّحَارَى - فَقُلْتُ: هَذَا لَكَ. فَقَالَ: لِمَ تَسْخَرُ بِي أَصْلَحَكَ اللَّهُ؟ كُنْتُ أُرِيدُكَ عَلَى أَقَلِّ مِنْ هَذَا فَتَأْبَى عَلَيَّ. فَدَفَعْتُ إِلَيْهِ يَا رَبِّ مِنْ مَخَافَتِكَ وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِكَ، فَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ ذَلِكَ فَفَرِّجْ عَنَّا. فَانْصَدَعَ الْجَبَلُ عَنْهُمْ، وَلَمْ يَسْتَطِيعُوا أَنْ يَخْرُجُوا. وَقَالَ الثَّالِثُ: يَا رَبِّ، كَانَ لِي أَبَوَانِ كَبِيرَانِ فَقِيرَانِ، لَيْسَ لَهُمَا خَادِمٌ وَلَا رَاعٍ وَلَا وَالٍ غَيْرِي، أَرْعَى لَهُمَا بِالنَّهَارِ، وَآوِي إِلَيْهِمَا بِاللَّيْلِ، وَإِنَّ الْكَلَأَ تَبَاعَدَ فَتَبَاعَدْتُ بِالْمَاشِيَةِ، فَأَتَيْتُهُمَا - يَعْنِي لَيْلَةً - بَعْدَمَا ذَهَبَ مِنَ اللَّيْلِ وَنَامَا، فَحَلَبْتُ يَعْنِي فِي الْإِنَاءِ، ثُمَّ جَلَسْتُ عِنْدَ رُءُوسِهِمَا - يَعْنِي بِالْإِنَاءِ - كَرَاهِيَةَ أَنْ أُوقِظَهُمَا حَتَّى يَسْتَيْقِظَا مِنْ قِبَلِ أَنْفُسِهِمَا، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي فَعَلْتُ ذَلِكَ مِنْ مَخَافَتِكَ وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِكَ فَفَرِّجْ عَنَّا. فَانْصَدَعَ الْجَبَلُ وَخَرَجُوا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین افراد اپنے کسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے، وہ ایک غار میں آئے اور ان پر ایک پتھر آ کر گرا، تو ان لوگوں نے کہا: (یعنی ایک دوسرے سے یہ کہا:) اے لوگو تم اپنے سب سے عمدہ عمل کے بارے میں غور و فکر کرو اور اس عمل کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو، تاکہ اللہ تعالیٰ تمہیں کشادگی نصیب کرے، تو ان میں سے ایک نے کہا: اے اللہ میری ایک سہیلی تھی، جس کے پاس میں بکثرت آتا جاتا رہا، لیکن پھر میں نے تیرے خوف کی وجہ سے تیری رضامندی کے حصول کے لئے اسے چھوڑ دیا، اگر تو یہ بات جانتا ہے تو، تو ہمیں کشادگی نصیب فرما دے، تو ان لوگوں سے پتھر ذرا ہٹ گیا، یہاں تک کہ انہیں یہ امید پیدا ہوئی کہ وہ نکل سکیں گے، لیکن ابھی وہ وہاں سے نکل نہیں سکتے تھے، دوسرے نے کہا: اے اللہ! میرے کچھ مزدور تھے، جو کام کرتے تھے، ان میں سے ہر ایک شخص نے اپنا معاوضہ وصول کر لیا، ان میں سے ایک شخص نے اپنا معاوضہ ترک کر دیا، اس کا یہ گمان تھا کہ اس کا معاوضہ اس کے ساتھیوں کے معاوضے سے زیادہ بنتا ہے، تو میں نے اس کے معاوضے کو اپنے مال سے الگ کیا، یہاں تک کہ وہ بہت سی بھلائی اور جانوروں میں تبدیل ہو گیا، جب وہ شخص بوڑھا اور عمر رسیدہ ہو گیا تو اس کے بعد وہ میرے پاس آیا اور اس نے کہا: میں اپنے معاوضے کے بارے میں تمہیں اللہ کی یاد دلاتا ہوں، اب مجھے اس کی شدید ضرورت ہے، تو میں اپنے گھر کے اوپر گیا، میں نے اسے وہ چیزیں دکھائیں، جو اللہ تعالیٰ نے اس کے معاوضے کے ذریعے بڑھائی تھیں، جو مال مویشیوں کی شکل میں تھیں اور کھلی جگہ پر تھیں، میں نے کہا: یہ سب چیزیں تمہاری ہوئیں، اس نے کہا: تم میرا مذاق کیوں اڑا رہے ہو؟ اللہ تعالیٰ تمہیں ٹھیک رکھے، میں تو تم سے اس سے بہت کم چیز حاصل کرنا چاہتا ہوں اور تم وہ مجھے نہیں دے رہے ہو، تو اے پروردگار! میں نے تیرے خوف کی وجہ سے اور تیری رضا کے حصول کے لئے وہ چیزیں اس کے حوالے کر دیں، اگر تو یہ بات جانتا ہے تو، تو ہمیں کشادگی نصیب فرما دے! تو پتھر ان لوگوں سے کچھ ہٹ گیا، لیکن وہ ابھی بھی باہر نہیں جا سکتے تھے، تیسرے شخص نے کہا: میرے بوڑھے عمر رسیدہ غریب ماں باپ تھے، ان کا کوئی خادم یا دیکھ بھال کرنے والا نگران، میرے علاوہ اور کوئی نہیں تھا، میں دن کے وقت ان کے لئے بکریاں چراتا تھا اور رات کے وقت ان کے پاس آ جایا کرتا تھا، گھاس پھوس دور ہوتی تھی، تو مجھے جانوروں کو لے کر دور جانا پڑتا تھا، ایک رات میں ان کے پاس رات کا ایک حصہ گزر جانے کے بعد آیا، تو وہ دونوں سو چکے تھے، میں نے برتن میں دودھ دوہ لیا، پھر میں ان کے سرہانے آ کے بیٹھ گیا، مجھے یہ بات ناپسند تھی کہ میں انہیں بیدار کروں، میں یہ چاہتا تھا وہ دونوں ازخود بیدار ہوں، اے اللہ! اگر تو یہ بات جانتا ہے کہ میں نے تیری رضا کے حصول کے لئے ایسا کیا تھا تو، تو ہمیں کشادگی نصیب فرما دے، تو وہ پتھر ہٹ گیا اور وہ لوگ باہر نکل آئے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13415]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13415]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1867)، أخرجه مسند البزار برقم: 906»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 13415 in Urdu