🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ فِي الْوَلَدِ يَدْعُوهُ وَالِدُهُ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ
اس بچے کا بیان، جو نماز ادا کر رہا ہو، اور پھر اُس دوران اس کا باپ (یا اُس کی ماں) اسے بلائیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13420
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: جُرَيْجٌ، كَانَ يَتَعَبَّدُ فِي صَوْمَعَتِهِ، فَأَتَتْهُ أُمُّهُ ذَاتَ يَوْمٍ فَنَادَتْهُ فَقَالَتْ: أَيْ جُرَيْجُ [أَيْ بُنَيَّ ] ، أَشْرِفْ عَلَيَّ أُكَلِّمْكَ، أَنَا أُمُّكَ، أَشْرِفْ [عَلَيَّ] . فَقَالَ: أَيْ رَبِّ أُمِّي وَصَلَاتِي؟ فَأَقْبَلَ عَلَى صَلَاتِهِ، ثُمَّ عَادَتْ فَنَادَتْهُ [مِرَارًا] فَقَالَتْ: أَيْ جُرَيْجُ، أَيْ بُنَيَّ، أَشْرِفْ عَلَيَّ. فَقَالَ: أَيْ رَبِّ أُمِّي وَصَلَاتِي؟ فَأَقْبَلَ عَلَى صَلَاتِهِ فَقَالَتِ: اللَّهُمَّ لَا تُمِتْهُ حَتَّى تُرِيَهُ الْمُومِسَةَ. وَكَانَتْ رَاعِيَةٌ تَرْعَى غَنَمًا لِأَهْلِهَا، ثُمَّ تَأْوِي إِلَى ظِلِّ صَوْمَعَتِهِ، فَأَصَابَتْ فَاحِشَةً، فَحَمَلَتْ فَأُخِذَتْ، وَكَانَ مَنْ زَنَى مِنْهُمْ قُتِلَ، قَالُوا: مِمَّنْ؟ قَالَتْ: مِنْ جُرَيْجٍ صَاحِبِ الصَّوْمَعَةِ. فَجَاؤُوا بِالْفُئُوسِ وَالْمُرُورِ، فَقَالُوا: أَيْ جُرَيْجُ، أَيْ مُرَاءٍ [ثُمَّ قَالُوا] ، انْزِلْ. فَأَبَى، يُقْبِلُ عَلَى صَلَاتِهِ يُصَلِّي. فَأَخَذُوا فِي هَدْمِ صَوْمَعَتِهِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ نَزَلَ، فَجَعَلُوا فِي عُنُقِهِ وَعُنُقِهَا حَبْلًا، فَجَعَلُوا يَطُوفُونَ بِهِمَا فِي النَّاسِ، فَجَعَلَ إِصْبَعَهُ فِي بَطْنِهَا فَقَالَ: أَيْ فُلَانُ، مَنْ أَبُوكَ؟ قَالَ: أَبِي فُلَانٌ رَاعِي الضَّأْنِ. فَقَبَّلُوهُ وَقَالُوا: إِنْ شِئْتَ بَنَيْنَا صَوْمَعَتَكَ مِنْ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ. قَالَ: أَعِيدُوهَا مِنْ طِينٍ كَمَا كَانَتْ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بنی اسرئیل میں ایک شخص تھا، جس کا نام جریج تھا، وہ اپنے عبادت خانے میں عبادت کیا کرتا تھا، ایک دن اس کی ماں اس کے پاس آئی، اس کی ماں نے بلند آواز میں اسے پکارا اور کہا: اے جریج! اے میرے بیٹے! تم میری طرف جھانک کر دیکھو، تاکہ میں تمہارے ساتھ بات چیت کروں، میں تمہاری ماں ہوں، تم میری طرف جھانک کر دیکھو! جریج نے سوچا: اے میرے پروردگار! ایک طرف میری ماں ہے، اور ایک طرف میری نماز ہے، پھر وہ اپنی نماز کی طرف متوجہ رہا، اس کی ماں نے پھر اسے کئی مرتبہ پکارا، وہ عورت یہی کہتی رہی: اے جریج! اے میرے بیٹے! میری طرف جھانک کر دیکھو، تو وہ یہی سوچتا: اے میرے پروردگار! ایک طرف میری ماں ہے، اور ایک طرف میری نماز ہے، تو وہ اپنی نماز کی طرف متوجہ رہا، تو اس کی ماں نے کہا: اے اللہ! تو اسے اُس وقت تک موت نہ دینا، جب تک فاحشہ عورت کی شکل اسے نہیں دکھا دیتا، وہاں ایک بکریاں چرانے والی عورت تھی، جو اپنے مالکان کی بکریاں چرایا کرتی تھی اور پھر اس کے عبادت خانے کے سائے میں آ جایا کرتی تھی، اس نے گناہ کا ارتکاب کیا، وہ حاملہ ہو گی، پھر وہ پکڑی گی، ان میں جو شخص زنا کرتا تھا اسے قتل کر دیا جاتا تھا، لوگوں نے دریافت کیا: یہ بچہ کس کا ہے؟ اس عورت نے جواب دیا: اس عبادت خانے والے شخص جریج کا ہے، تو لوگ اپنے پھاؤڑے وغیرہ لے آئے اور بولے: اے جریج! اے دھوکے باز شخص! پھر ان لوگوں نے کہا: تم نیچے آؤ! لیکن جریج نیچے نہیں آیا، وہ اپنی نماز کی طرف متوجہ رہا اور نماز پڑھتا رہا، لوگوں نے اس کے عبادت خانے کو منہدم کرنا شروع کر دیا، جب اس نے یہ بات دیکھی تو وہ نیچے آیا، لوگوں نے اس کی گردن میں، اور اس عورت کی گردن میں رسی ڈال دی اور ان دونوں کو لوگوں میں چکر لگوایا، تو جریج نے اپنی انگلی اس عورت کے پیٹ پر رکھی اور بولا: اے فلاں! تمہارا باپ کون ہے؟ اس نے جواب دیا: میرا باپ فلاں شخص ہے، جو بھیڑوں کا چرواہا ہے، تو لوگ جریج کو چومنے لگے اور بولے: اگر تم چاہو، تو ہم تمہارا عبادت خانہ سونے اور چاندی کا بنا دیتے ہیں، تو اس نے کہا: اسے دوبارہ مٹی کا بنا دو! جس طرح یہ پہلے تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت صحیح میں اس سیاق کے بغیر منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13420]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (385/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8768»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13420 in Urdu