الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعُقُوقِ
(والدین کی) نافرمانی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13436
وَعَنْ جَابِرِ [بْنِ عَبْدِ اللَّهِ] قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ مُجْتَمِعُونَ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، اتَّقُوا اللَّهَ وَصِلُوا أَرْحَامَكُمْ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ ثَوَابٍ أَسْرَعُ مِنْ صِلَةِ الرَّحِمِ، وَإِيَّاكُمْ وَعُقُوقَ الْوَالِدَيْنِ فَإِنَّ رِيحَ الْجَنَّةِ يُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ أَلْفِ عَامٍ، وَاللَّهِ لَا يَجِدُهَا عَاقٌّ وَلَا قَاطِعُ رَحِمٍ، وَالْبَغْيُ فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ عُقُوبَةٍ أَسْرَعُ مِنْ عُقُوبَةِ بَغْيٍ [وَلَا قَاطِعِ رَحِمٍ] ، وَلَا شَيْخٍ زَانٍ، وَلَا جَارٍّ إِزَارَهُ خُيَلَاءَ، إِنَّمَا الْكِبْرِيَاءُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالْكَذِبُ كُلُّهُ إِثْمٍ إِلَّا مَا نَفَعْتَ بِهِ مُؤْمِنًا وَدَفَعْتَ بِهِ عَنْ ذَنْبٍ، وَإِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَسُوقًا مَا يُبَاعُ فِيهَا وَلَا يُشْتَرَى، لَيْسَ فِيهَا إِلَّا الصُّوَرُ، فَمَنْ أَحَبَّ صُورَةً مِنْ رَجُلٍ أَوِ امْرَأَةٍ دَخَلَ فِيهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ مُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اکٹھے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے مسلمانوں کے گروہ! تم اللہ سے ڈرو اور صلہ رحمی کرو، کیونکہ کسی بھی چیز کا ثواب صلہ رحمی سے زیادہ جلدی نہیں ملتا اور تم ماں باپ کی نافرمانی سے بچ کے رہو، کیونکہ جنت کی خوشبو ایک ہزار سال کی مسافت سے محسوس ہو جاتی ہے، لیکن اللہ کی قسم! والدین کا نافرمان یا رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے والا شخص، اُس کو نہیں پا سکیں گے، کسی بھی گناہ کی سزا، سرکشی، یا رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے سے زیادہ جلدی نہیں ملتی، اور بوڑھا زانی، یا تکبر کے طور پر اپنے تہبند کو لٹکانے والا شخص (اس کی خوشبو نہیں پا سکیں گے) کیونکہ کبریائی، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے اور جھوٹ سارے کا سارا گناہ ہے، البتہ اس جھوٹ کا معاملہ مختلف ہے، جس کے ذریعے تم کسی مومن کو نفع پہنچاؤ، یا جس کے ذریعے تم کسی گناہ کو پرے کر دو، جنت میں ایک بازار ہے، جس میں کوئی خرید و فروخت نہیں ہو گی، اس میں صرف تصویریں لگی ہوئی ہوں گی، جو (مرد یا عورت) جس بھی مرد یا عورت کی تصویر کو پسند کرے گا، اُس میں داخل ہو جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں محمد بن کثیر کے حوالے جابر جعفی سے نقل کی ہے اور یہ دونوں انتہائی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13436]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں محمد بن کثیر کے حوالے جابر جعفی سے نقل کی ہے اور یہ دونوں انتہائی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13436]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5660»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13436 in Urdu