🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَقَطْعِهَا
رشتے داری کے حقوق کا خیال کرنا، اور انہیں پامال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13451
وَعَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ جَالِسًا بَعْدَ الصُّبْحِ فِي حَلْقَةٍ، قَالَ:" أُنْشِدُ اللَّهَ قَاطِعَ رَحِمٍ لَمَا قَامَ عَنَّا ; فَإِنَّا نُرِيدُ أَنْ نَدْعُوَ رَبَّنَا، وَإِنَّ أَبْوَابَ السَّمَاءِ مُرْتَجَةٌ دُونَ قَاطِعِ رَحِمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يُدْرِكِ زَمَنَ ابْنِ مَسْعُودٍ.
اعمش بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ صبح کی نماز کے بعد حلقے میں بیٹھ جاتے تھے اور یہ فرماتے تھے: ”رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے والے شخص کو میں اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں کہ وہ ہمارے پاس سے اُٹھ جائے کیونکہ اب ہم اپنے پروردگار سے دعا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آسمان کے دروازے رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے والے شخص کے لئے بند رہتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13451]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8793)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20242، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8793»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 13451 in Urdu