الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَقَطْعِهَا
رشتے داری کے حقوق کا خیال کرنا، اور انہیں پامال کرنا
حدیث نمبر: 13463
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ صِلَةُ الرَّحِمِ، وَإِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ لَيَكُونُونَ فُجَّارًا، فَتَنْمُو أَمْوَالُهُمْ، وَيَكْثُرُ عَدَدُهُمْ إِذَا وَصَلُوا أَرْحَامَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الدَّهْمَاءِ النَّصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک سب سے زیادہ جلدی (ثواب دلانے والی) اطاعت، صلہ رحمی ہے، اور کسی گھرانے کے لوگ گنہگار ہوتے ہیں، لیکن جب وہ صلہ رحمی کرتے ہیں تو ان کے اموال زیادہ ہو جاتے ہیں، اور ان کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابودھماء نصری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13463]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابودھماء نصری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13463]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1096)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1096»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13463 in Urdu