الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَقَطْعِهَا
رشتے داری کے حقوق کا خیال کرنا، اور انہیں پامال کرنا
حدیث نمبر: 13465
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُمَدَّ لَهُ فِي عُمْرِهِ، وَيُوَسَّعَ عَلَيْهِ فِي رِزْقِهِ، وَيُدْفَعَ عَنْهُ مِيتَةُ السُّوءِ، فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلْيَصِلْ رَحِمَهُ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اُس کی عمر زیادہ ہو اس کے رزق میں کشادگی ہو اور اس سے بری موت کو پرے کر دیا جائے، اسے اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیے اور رشتے داری کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔“
یہ روایت عبدالله بن أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عاصم بن ضمرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13465]
یہ روایت عبدالله بن أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عاصم بن ضمرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13465]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1879)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1217، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6877»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 13465 in Urdu