الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَإِنْ قُطِعَتْ
صلہ رحمی کرنا، اگرچہ (دوسرے فریق کی طرف سے) قطع رحمی کی جا رہی ہو
حدیث نمبر: 13473
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ حَاسَبَهُ اللَّهُ حِسَابًا يَسِيرًا وَأَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ". قَالُوا: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي؟ قَالَ:" تُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ، وَتَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ، وَتَعْفُو عَمَّنْ ظَلَمَكَ، فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ يُدْخِلُكَ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی، اللہ تعالیٰ اس سے آسان حساب لے گا اور اپنی رحمت کے ذریعے اسے جنت میں داخل کر دے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تمہیں محروم رکھے تم اُسے دو! جو شخص قطع رحمی کرے، تم اُس کے ساتھ صلہ رحم کرو، اور جو شخص تمہارے ساتھ۔ زیادتی کرے، تو اس سے درگزر کرو، جب تم ایسا کرو گے، تو اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی رحمت کے فضل سے جنت میں داخل کر دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13473]
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13473]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1906)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 913، 5060، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8635»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13473 in Urdu