🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْلَادِ
اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13477
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِكُلِّ شَجَرَةٍ ثَمَرَةٌ، وَثَمَرَةُ الْقَلْبِ الْوَلَدُ، إِنَّ اللَّهَ لَا يَرْحَمُ مَنْ لَا يَرْحَمُ وَلَدَهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا رَحِيمٌ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُلُّنَا يَرْحَمُ. قَالَ:" لَيْسَ رَحْمَتُهُ أَنْ يَرْحَمَ أَحَدُكُمْ صَاحِبَهُ، إِنَّمَا الرَّحْمَةُ أَنْ يَرْحَمَ النَّاسَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو مَهْدِيٍّ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ، وَقَالَ صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ: حَدَّثَنِي أَبُو مَهْدِيٍّ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ مُؤَذِّنُ أَهْلِ حِمْصَ، وَكَانَ ثِقَةً مَرْضِيًّا، وَلَا يَصِحُّ إِسْنَادُ هَذِهِ الْحِكَايَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر درخت کا پھل ہوتا ہے اور دل کا پھل، اولاد ہے، بے شک اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں کرتا، جو اپنی اولاد پر رحم نہیں کرتا، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جنت میں صرف رحم کرنے والا شخص داخل ہو گا، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم میں سے ہر ایک شخص رحم کرتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس رحمت یہ مراد نہیں ہے کہ تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے ساتھی پر رحم کرے، بلکہ رحمت سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگوں پر رحم کرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومہدی سعید بن سنان ہے اور وہ ضعیف اور متروک ہے، صدقہ بن خالد بیان کرتے ہیں: ابومہدی سعید بن سنان، جو اہل حمص کے مؤذن ہیں، انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی اور وہ ثقہ اور پسندیدہ فرد ہیں، اس حکایت کی سند مستند نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13477]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1889)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 13477 in Urdu