الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْلَادِ
اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13481
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ النَّاسَ، فَخَرَجَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي عُنُقِهِ خِرْقَةٌ يَجُرُّهَا، فَعَثَرَ فِيهَا فَسَقَطَ عَلَى وَجْهِهِ، فَنَزَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمِنْبَرِ يُرِيدُهُ، فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ أَخَذُوا الصَّبِيَّ فَأَتَوْهُ بِهِ، فَأَخَذَهُ وَحَمَلَهُ فَقَالَ:" قَاتَلَ اللَّهُ الشَّيْطَانَ، إِنَّ الْوَلَدَ فِتْنَةٌ، وَاللَّهِ وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ أَنِّي نَزَلْتُ عَنِ الْمِنْبَرِ حَتَّى أَتَيْتُ بِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ حَسَنٍ، وَلَمْ يَنْسُبْهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ الْجَارُودِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا آپ لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، اسی دوران سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما (جو اس وقت بچے تھے) وہ آئے، ان کی گردن میں ایک کپڑا تھا جسے وہ کھینچ رہے تھے اور اس کی وجہ سے انہیں ٹھوکر لگی اور وہ گر گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اُتر کر ان کی طرف جانے لگے، جب لوگوں نے یہ صورت حال ملاحظہ کی تو انہوں نے بچے کو پکڑ لیا اور اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لیا اور گود میں بٹھا کر ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ شیطان کو برباد کرے! اولاد آزمائش ہے، اللہ کی قسم! اللہ کی قسم! مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ میں منبر سے نیچے اتر آیا ہوں، یہاں تک کہ اسے میرے پاس لایا گیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد حسن کے حوالے سے نقل کی ہے، اور اس کا نسب بیان نہیں کیا اور اس کے حوالے سے اسے عبداللہ بن علی جارودی سے نقل کیا ہے، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13481]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد حسن کے حوالے سے نقل کی ہے، اور اس کا نسب بیان نہیں کیا اور اس کے حوالے سے اسے عبداللہ بن علی جارودی سے نقل کیا ہے، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2626)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2626»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13481 in Urdu