الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَيْتَامِ وَالْأَرَامِلِ وَالْمَسَاكِينِ
یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13525
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، ذَكَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ قَبَضَ يَتِيمًا بَيْنَ مُسْلِمِينَ إِلَى طَعَامِهِ وَشَرَابِهِ إِلَّا أُدْخِلُ الْجَنَّةَ الْبَتَّةَ، إِلَّا أَنْ يَعْمَلَ ذَنْبًا لَا يُغْفَرُ، وَمَنْ أُخِذَتْ كَرِيمَتَاهُ فَصَبَرَ وَاحْتَسَبَ، لَمْ يَكُنْ لَهُ ثَوَابٌ إِلَّا الْجَنَّةَ". قِيلَ: وَمَا كَرِيمَتَاهُ؟ قَالَ:" عَيْنَاهُ". قَالَ:" وَمَنْ عَالَ ثَلَاثَ بَنَاتٍ عَلَّمَهُنَّ وَزَوَّجَهُنَّ وَأَحْسَنَ أَدَبَهُنَّ، أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَعْرَابِ: أَوِ اثْنَتَيْنِ؟ قَالَ:" أَوِ اثْنَتَيْنِ". قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: هَذَا مِنْ كَرَائِمِ الْحَدِيثِ وَغُرَرِهِ. قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَنَشُ بْنُ قَيْسٍ الرَّحَبِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کرتے ہیں: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جو بھی مسلمان شخص کسی مسلمان ماں باپ کے یتیم بچے کو اپنے کھانے اور پینے میں ساتھ شامل کر لیتا ہے، تو وہ لازمی طور پر جنت میں داخل ہو گا، البتہ ایسی صورت میں حکم مختلف ہے، جب اس نے کسی ایسے گناہ کا ارتکاب کیا، ہو جس کی مغفرت نہ ہو سکتی ہو، اور جس شخص کی دو پسندیدہ چیزیں لے لی جائیں اور وہ صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے، اس کے لئے جنت کے علاوہ اور کوئی ثواب نہیں ہے، عرض کی گی: اس کی دو پسندیدہ چیزوں سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی دونوں آنکھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: جو شخص تین بیٹیوں کی کفالت کرتا ہے اور انہیں تعلیم دیتا ہے اور ان کی شادی کروا دیتا ہے اور ان کی اچھی تربیت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا، دیہاتیوں میں سے ایک شخص نے عرض کی: اگر دو (بیٹیاں) ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دو ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ بہترین اور لاجواب احادیث میں سے ایک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حنش بن قیس رحبی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13525]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حنش بن قیس رحبی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13525]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2457) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11542)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1917»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13525 in Urdu