🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ حَقِّ الْجَارِ وَالْوَصِيَّةِ بِالْجَارِ
پڑوسی کا حق اور پڑوسی کے بارے میں وصیت (یعنی تلقین)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13547
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: كُنْتُ مَرَّةً فِي أَرْضٍ قَطَعَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي سَلَمَةَ وَالزُّبَيْرِ مِنْ أَرْضِ النَّضِيرِ، فَخَرَجَ الزُّبَيْرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَنَا جَارٌ مِنَ الْيَهُودِ، فَذَبَحَ شَاةً فَطُبِخَتْ، فَوَجَدْتُ رِيحَهَا فَدَخَلَنِي مِنْ رِيحِ اللَّحْمِ مَا لَمْ يَدْخُلْنِي مِنْ شَيْءٍ قَطُّ، وَأَنَا حَامِلٌ بِابْنَةٍ لِي تُدْعَى خَدِيجَةَ، فَلَمْ أَصْبِرْ، فَانْطَلَقْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى امْرَأَتِهِ أَقْتَبِسُ مِنْهَا نَارًا لَعَلَّهَا تُطْعِمُنِي، وَمَا بِي مِنْ حَاجَةٍ إِلَى النَّارِ، فَلَمَّا شَمَمْتُ رِيحَهُ وَرَأَيْتُهُ ازْدَدْتُ شَرَهًا، فَأَطْفَأْتُهُ ثُمَّ جِئْتُ الثَّانِيَةَ أَقْتَبِسُ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ الثَّالِثَةَ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ قَعَدْتُ أَبْكِي وَأَدْعُو اللَّهَ، فَجَاءَ زَوْجُ الْيَهُودِيَّةِ فَقَالَ: أَدَخَلَ عَلَيْكُمْ أَحَدٌ؟ قَالَتْ:لَا إِلَّا الْعَرَبِيَّةُ دَخَلَتْ تَقْتَبِسُ نَارًا. قَالَ: فَلَا آكُلُ مِنْهَا أَبَدًا أَوْ تُرْسِلِي إِلَيْهَا مِنْهَا. فَأَرْسَلَتْ إِلَيَّ بِقُدْحَةٍ، وَلَمْ يَكُنْ فِي الْأَرْضِ شَيْءٌ أَعْجَبُ إِلَيَّ مِنْ تِلْكَ الْأَكْلَةِ. قَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ: الْقُدْحَةُ: الْغَرْفَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیده اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میں ایک ایسی جگہ پر موجود تھی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو عطا کی تھی، وہ نضیر قبیلے کی زمین تھی، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گئے ہوئے تھے، ہمارا ایک یہودی پڑوسی تھا، اس نے بکری ذبح کی اور اس کا گوشت پکایا، مجھے اس کی خوشبو محسوس ہوئی، تو گوشت کی بو کی وجہ سے میری وہ حالت ہو گئی، جو اور کسی چیز کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی، میں اس وقت اپنی اس بیٹی کے حوالے سے حاملہ تھی، جس کا نام خدیجہ ہے، مجھ سے صبر نہیں ہوا، میں گی اور اس شخص کی بیوی سے میں نے آگ مانگی، میرا مقصد یہ تھا کہ وہ مجھے کچھ کھانے کے لیے دیدے گی، مجھے آگ کی ضرورت نہیں تھی، جب میں نے گوشت کی بو دوبارہ سونگھی اور اسے دیکھا، تو میری حالت اور زیادہ خراب ہو گئی، میں نے اس آگ کو بجھایا اور دوسری مرتبہ اس سے آگ لینے کے لئے گئی، پھر تیسری مرتبہ گئی، جب میں نے یہ صورت حال دیکھی، تو میں بیٹھ کر رونے لگی، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے لگی، جب اس عورت کا شوہر گھر آیا، تو اس نے کہا: کیا تمہارے ہاں کوئی آیا تھا؟ اس عورت نے جواب دیا: جی نہیں! البتہ ایک عربی عورت آئی تھی، جو آگ لینے کے لئے آئی تھی، تو اس شخص نے کہا: میں اس گوشت کو اُس وقت تک نہیں کھاؤں گا، جب تک تم اس میں سے کچھ اُس عورت کو نہیں بھجواؤ گی، تو اس عورت نے مجھے ایک چمچہ بھر سالن بھیجا، اُس وقت میرے نزدیک روئے زمین کی کوئی چیز اس کھانے سے زیادہ پسندیدہ نہیں تھی۔ ابن بکیر بیان کرتے ہیں: لفظ قدحہ کا مطلب چمچہ بھر (سالن) ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13547]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (103/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 13547 in Urdu