الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابٌ فِيمَنْ يَصْبِرُ عَلَى أَذَى جَارِهِ
اس شخص کا بیان جو اپنے پڑوسی کی دی ہوئی اذیت پر صبر کرتا ہے
حدیث نمبر: 13573
عَنْ مُطَرَّفٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - قَالَ: كَانَ يَبْلُغُنِي عَنْ أَبِي ذَرٍّ حَدِيثًا، وَكُنْتُ أَشْتَهِي لِقَاءَهُ، فَلَقِيَتْهُ فَقُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ كَانَ يَبْلُغُنِي عَنْكَ حَدِيثُكَ، وَكُنْتُ أَشْتَهِي لِقَاءَكَ، قَالَ: لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَبُوكَ قَدْ لَقِيتَنِي فَهَاتِ. قُلْتُ: حَدِيثًا بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَكَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ ثَلَاثَةً وَيُبْغِضُ ثَلَاثَةً". قَالَ: فَمَا أَخَالُنِي أَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: قُلْتُ: فَمَنْ هَؤُلَاءِ الثَّلَاثَةُ الَّذِينَ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ؟ قَالَ:" رَجُلٌ غَزَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ، وَأَنْتُمْ تَجِدُونَهُ عِنْدَكُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ". ثُمَّ تَلَا: (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ) قُلْتُ: وَمَنْ؟ قَالَ:" رَجُلٌ كَانَ لَهُ جَارُ سُوءٍ يُؤْذِيهِ فَصَبَرَ عَلَى أَذَاهُ، حَتَّى يَكْفِيَهُ اللَّهُ إِيَّاهُ بِحَيَاةٍ أَوْ مَوْتٍ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ ذِكْرِ الْجَارِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَاللَّفْظُ لَهُ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مطرف بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت مجھ تک پہنچی، تو میری یہ خواہش ہوئی کہ میری ان سے ملاقات ہو جاتی، جب میری اُن سے ملاقات ہوئی، تو میں نے کہا: اے سیدنا ابوذر غفاری! آپ کے حوالے سے ایک حدیث مجھ تک پہنچی، تو میں سے ملاقات کا خواہشمند تھا، انہوں نے فرمایا: اللہ تمہارے باپ کا بھلا کرے، اب تمہاری مجھ سے ملاقات ہو گئی ہے، تو تم پیش کرو! میں نے کہا: ایک حدیث مجھ تک پہنچی ہے، کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو یہ بیان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ تین لوگوں سے محبت کرتا ہے، اور وہ تین لوگوں کو ناپسند کرتا ہے۔ انہوں نے فرمایا: اپنے بارے میں میرا یہ خیال نہیں ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کروں گا، راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: وہ تین قسم کے لوگ کون ہیں؟ جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتا ہے، انہوں نے فرمایا: ایک وہ شخص ہے جو صبر کرتے ہوئے اور ثواب کی امید رکھتے ہوئے، اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لیتا ہے، وہ لڑائی کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ شہید ہو جاتا ہے، اور یہ وہ شخص ہے جس کا ذکر تم اپنے پاس موجود اللہ کی کتاب میں پاتے ہو، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک اللہ تعالیٰ اُن لوگوں سے محبت رکھتا ہے، جو اُس کی راہ میں یوں صف بنا کر جنگ کرتے ہیں، جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔“ میں نے دریافت کیا: اور کون؟ تو انہوں نے فرمایا: ”وہ شخص جس کا پڑوسی برا ہو، اور وہ پڑوسی اُسے اذیت دیتا ہو، اور وہ شخص اُس پڑوسی کی دی ہوئی اذیت پر صبر سے کام لیتا رہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ زندگی، یا موت، کسی بھی صورت میں، اُس پڑوسی کے حوالے سے اس کی کفایت کر دے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے،
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے پڑوسی کے حوالے سے ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے الفاظ اُن کے نقل کردہ ہیں، امام طبرانی کی سند اور امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13573]
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے پڑوسی کے حوالے سے ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے الفاظ اُن کے نقل کردہ ہیں، امام طبرانی کی سند اور امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13573]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1637) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (151/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21020»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13573 in Urdu