🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِلْفِ
حلیف بننے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13582
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" شَهِدْتُ حِلْفَ الْمُطَيَّبَيْنِ مَعَ عُمُومَتِي وَأَنَا غُلَامٌ، فَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي حُمْرَ النَّعَمِ وَأَنِّي أَنْكُثُهُ". قَالَ الزُّهْرِيُّ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمْ يُصِبِ الْإِسْلَامُ حِلْفًا إِلَّا زَادَهُ شِدَّةً، وَلَا حِلْفَ فِي الْإِسْلَامِ". وَقَدْ أَلَّفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ مُرْسَلُ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں اپنے چچاؤں کے ساتھ ”مطیبین“ کے حلیف بننے کے معاہدے کے موقع پر موجود تھا، میں اُن دونوں لڑکا تھا، اور مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس معاہدے کو میں توڑ دوں، اگرچہ مجھے اُس کے بدلے میں سرخ اونٹ مل رہے ہوں۔“ زہری بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام حلیف ہونے کے جس معاہدے کو پائے گا، اُس کی مضبوطی میں اضافہ ہی کرے گا، البتہ اسلام میں حلیف ہونے کے معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش اور انصار کے درمیان الفت قائم کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، زہری کی نقل کردہ ”مرسل“ روایت کے رجال بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13582]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1914) اخرجه ابو يعلى فى المسند (844) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1655)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1658، 1679، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2925»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13582 in Urdu