الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِلْفِ
حلیف بننے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13589
وَعَنْ فُرَاتِ بْنِ حِبَّانَ الْعِجْلِيِّ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ حِلْفِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَلَّكَ تَسْأَلُ عَنْ حَلِيفِ لَخْمٍ وَتَمِيمٍ؟". قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزِيدُهُ الْإِسْلَامُ إِلَّا شِدَّةً". وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا فرات بن حیان عجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زمانہ جاہلیت کے حلیف ہونے کے معاہدے کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شاید تم مجھ سے لخم اور تمیم کے حلیف ہونے کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہو، انہوں نے جواب دیا: یا رسول اللہ! جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام اُس کی مضبوطی میں اضافہ ہی کرے گا۔“ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم التكبير (322/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13589 in Urdu