الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ الزِّيَارَةِ وَإِكْرَامِ الزَّائِرِينَ
کسی سے ملنے کے لئے جانا، اور ملنے کے لئے آنے والوں کا احترام کرنا
حدیث نمبر: 13591
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ أَتَى أَخَاهُ يَزُورُهُ فِي اللَّهِ إِلَّا نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ أَنْ طِبْتَ وَطَابَتْ لَكَ الْجَنَّةُ. وَإِلَّا قَالَ اللَّهُ فِي مَلَكُوتِ عَرْشِهِ: عَبْدِي زَارَنِي فِيَّ وَعَلَيَّ قِرَاهُ. فَلَمْ يَرْضَ لَهُ بِثَوَابٍ دُونَ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَيْمُونِ بْنِ عَجْلَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی مسلمان بندہ، اپنے بھائی سے ملنے کے لیے جاتا ہے، اور وہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اُس سے ملنے جاتا ہے، تو آسمان میں سے ایک منادی اُسے پکار کر کہتا ہے: تم پاکیزہ ہوئے اور جنت تمہارے لئے پاکیزہ ہو گئی، اور اللہ تعالیٰ اپنے عرش کی بادشاہی میں یہ ارشاد فرماتا ہے: ”میرا بندہ، میری ذات کے لئے مجھ سے ملنے گیا ہے، اس کی مہمان نوازی میرے ذمہ ہے۔“ تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوتا۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف میمون بن عجلان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13591]
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف میمون بن عجلان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13591]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1918) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4140)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13591 in Urdu