🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابُ شُكْرِ الْمَعْرُوفِ وَمُكَافَأَةِ فَاعِلِهِ
بھلائی کا شکریہ ادا کرنا اور بھلائی کرنے والے کو بدلہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13640
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اصْطَنَعَ إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَجَازُوهُ، فَإِنْ عَجَزْتُمْ، عَنْ مُجَازَاتِهِ فَادْعُوا لَهُ حَتَّى يَعْلَمَ أَنَّهُ قَدْ شَكَرْتُمْ، فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ يُحِبُّ الشَّاكِرِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَهُوَ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِيِّ بِلَفْظِ:" حَتَّى تَرَوْا أَنَّكُمْ قَدْ كَافَأْتُمُوهُ" بَدَلَ:" حَتَّى يَعْلَمَ أَنْ قَدْ شَكَرْتُمْ". دُونَ مَا بَعْدَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تمہارے ساتھ کوئی بھلائی کرے، تو اس کو بدلہ دو! اگر تم اس کو بدلہ دینے سے عاجز ہو، تو اس کے لیے اتنی دعا کرو کہ وہ یہ جان جائے کہ تم نے شکریہ ادا کر دیا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ شکر کو قبول کرنے والا ہے، اور وہ شکریہ ادا کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے، اور وہ متروک ہے، امام ابوداؤد اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہاں تک کہ تم یہ سمجھو کہ تم نے اُسے بدلہ دے دیا ہے“ یہ ان الفاظ کی جگہ ہیں: ”یہاں تک کہ وہ یہ جان لے کہ تم نے شکریہ ادا کر دیا ہے“ اور اس روایت میں اس کے بعد والے الفاظ نہیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13640]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 29»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 13640 in Urdu