الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ شُكْرِ الْقَلِيلِ
تھوڑی چیز کا شکر ادا کرنا
حدیث نمبر: 13648
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَمْ يَشْكُرِ الْقَلِيلَ لَمْ يَشْكُرِ الْكَثِيرَ، وَمَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ اللَّهَ، وَالتَّحَدُّثُ بِنِعْمَةِ اللَّهِ شُكْرٌ، وَتَرْكُهَا كُفْرٌ، وَالْجَمَاعَةُ رَحْمَةٌ، وَالْفُرْقَةُ عَذَابٌ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ. وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَاوِيهِ عَنِ الشَّعْبِيِّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تھوڑی چیز کا شکر ادا نہیں کرتا، وہ زیادہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا، اور جو شخص لوگوں کا شکرگزار نہیں ہوتا، وہ اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ کی نعمت کو بیان کرنا شکر ہے، اور اس (بیان کرنے کے) عمل کو ترک کرنا، ناشکری ہے، اور مل جل کے رہنا رحمت ہے، اور الگ الگ ہونا عذاب ہے۔“
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اور ابوعبد الرحمان، جس نے اسے امام شعبی کے حوالے سے نقل کیا ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13648]
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اور ابوعبد الرحمان، جس نے اسے امام شعبی کے حوالے سے نقل کیا ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13648]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (375/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17982»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13648 in Urdu