الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابُ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق کا بیان
حدیث نمبر: 13659
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلِيطٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي أَزْفَلَةٍ مِنَ النَّاسِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ، التَّقْوَى هَهُنَا". قَالَ حَمَّادٌ: وَقَالَ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ.
بنو سلیط سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت کچھ لوگوں کے درمیان موجود تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے، وہ اُس پر ظلم نہیں کرتا، وہ اُسے رُسوا نہیں کرتا اور تقویٰ یہاں ہوتا ہے۔“ حماد نامی راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے سینے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، اور امام ابویعلیٰ نے بھی اسے اس کی مانند نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13659]
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، اور امام ابویعلیٰ نے بھی اسے اس کی مانند نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13659]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6228) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (71/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20166»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 13659 in Urdu