الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَالْعَفْوِ عَمَّنْ ظَلَمَ
عمدہ اخلاق کا بیان اور زیادتی کرنے والے کو معاف کرنا
حدیث نمبر: 13689
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: ثُمَّ لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي بِفَوَاضِلِ الْأَعْمَالِ. فَقَالَ:" يَا عُقْبَةُ، صِلْ مَنْ قَطَعَكَ، وَأَعْطِ مَنْ حَرَمَكَ، وَأَعْرِضْ عَمَّنْ ظَلَمَكَ"
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے فضیلت والے اعمال کے بارے میں بتائیے! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عقبہ! جو شخص تم سے لاتعلقی اختیار کرے، تم اس سے تعلق رکھو، جو شخص تمہیں محروم کرے، تم اسے دو، اور جو شخص تمہارے ساتھ زیادتی کرے، تم اُس سے درگزر کرو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13689]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (270/17) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (148/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16883»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن الحدیث صحیح لغیرہ
Majma al-Zawa'id Hadith 13689 in Urdu