الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابُ فَضْلِ قَضَاءِ الْحَوَائِجِ
حاجت ہوری کرنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 13705
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَغَاثَ مَلْهُوفًا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ ثَلَاثًا وَسَبْعِينَ حَسَنَةً، وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ يُصْلِحُ اللَّهُ بِهَا لَهُ أَمْرَ دُنْيَاهُ وَآخِرَتِهِ، وَاثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِي الدَّرَجَاتِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا زِيَادُ بْنُ أَبِي حَسَّانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص پریشان حال کی مدد کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے تہتر نیکیاں نوٹ کرتا ہے، جن میں سے ایک نیکی کے ذریعے، وہ اس شخص کی دنیا اور آخرت کے معاملے کو ٹھیک کر دیتا ہے، اور بہتر نیکیاں اُس شخص کے لئے درجات کے اضافے کا باعث ہوتی ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوحسان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13705]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوحسان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13705]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1950) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4266)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13705 in Urdu